0
Wednesday 17 Jul 2019 14:40

جی بی کے سرکاری افسران کیلئے نیا الائونس متعارف، تنخواہوں میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ

جی بی کے سرکاری افسران کیلئے نیا الائونس متعارف، تنخواہوں میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ جی بی حکومت نے ایک نیا الائونس متعارف کراتے ہوئے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے، گلگت بلتستان میں گریڈ 17 تا 21 تک کے شیڈول افسران کے لئے انسینٹیو الائونس ختم کر کے ایگزیکٹو الائونس متعارف کرایا گیا ہے جس کے بعد افسران کی تنخواہوں میں 45 ہزار روپے سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے متعارف کرائے گئے الائونس کی مد میں گریڈ 17 کے افسران کی تنخواہ میں 45 ہزار 555 روپے، گریڈ 18 کیلئے 57 ہزار 525، گریڈ 19 کیلئے 88 ہزار 815 روپے، گریڈ 20 کیلئے ایک لاکھ 3 ہزار 635 اور گریڈ 21 کیلئے ایک لاکھ 15 ہزار 80 روپے میں ملیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر شیڈول سیکرٹریٹ کے گریڈ 17 سے بالا کے افسران کو انسینٹیو الائونس جاری رہے گا جبکہ گریڈ 17 سے بالا کے شیڈول ملازمین کو انسینٹیو الائونس کی بجائے ایگزیکٹو الائونس ملے گا۔ یاد رہے کہ 2013 سے شیڈول اور غیر شیڈول ملازمین کو انسینٹیو الائونس دیا جارہا تھا، اب صوبائی محکمہ خزانہ نے غیر شیڈول ملازمین کیلئے یہ الاونس برقرار رکھا جبکہ شیڈول ملازمین کیلئے انسینٹیو الائونس کو ختم کر کے اس کی جگہ ایگزیکٹو الائونس متعارف کرایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے