QR CodeQR Code

مولانا تنویر حیدری جماعت اسلامی گلگت اور حاجی نعمت اللہ استور کے امیر منتخب

17 Jul 2019 14:56

نتائج کے مطابق ضلع مظفر آباد سے ارشد حسین بخاری ایڈووکیٹ، ضلع نیلم ویلی سے عنایت علی قاسمی ایڈووکیٹ، ضلع جہلم ویلی سے مولانا عبداللہ، ضلع باغ سے تنویر انور، ضلع دھیرکوٹ سے راجہ خالد محمود، ضلع پونچھ سے سجاد انور، ضلع ہجیرہ عباسپور سے پروفیسر ذوالفقار، ضلع سندھوتی سے سردار ذوالفقار، ضلع میرپور سے ایوب مسلم امیر منتخب ہوئے


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے انٹر پارٹی انتخابات میں تنویر حیدری جماعت اسلامی گلگت جبکہ حاجی نعمت اللہ استور کے امیر منتخب ہو گئے۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر، جی بی اور مہاجرین مقیم پاکستان کے اضلاع میں سیشن 2019ء تا 2021ء کے لیے امراء اضلاع کا انتخاب کیا گیا، جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان کے مطابق ناظم انتخاب راجہ فاضل حسین تبسم نے جماعت اسلامی کے دستور کی دفعہ 27 کے تحت امراء اضلاع کا انتخاب کروا کر نتائج کا اعلان کیا، نتائج کے مطابق ضلع مظفر آبادسے ارشد حسین بخاری ایڈووکیٹ، ضلع نیلم ویلی سے عنایت علی قاسمی ایڈووکیٹ، ضلع جہلم ویلی سے مولانا عبداللہ، ضلع باغ سے تنویر انور، ضلع دھیرکوٹ سے راجہ خالد محمود، ضلع پونچھ سے سجاد انور، ضلع ہجیرہ عباسپور سے پروفیسر ذوالفقار، ضلع سندھوتی سے سردار ذوالفقار، ضلع میرپور سے ایوب مسلم، ضلع کوٹلی سے حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ، ضلع بھمبر سے فرید احمد چوہدری، ضلع اسلام آباد سے اشرف بلال، ضلع راولپنڈی سے صالح طاہر، ضلع لاہور سے خوشحال شاہین ضلع گوجرانوالہ سے غازی امان اللہ، ضلع گلگت سے مولانا تنویر حیدری، ضلع استور سے سابق وزیر حاجی نعمت اللہ امیر منتخب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 805498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805498/مولانا-تنویر-حیدری-جماعت-اسلامی-گلگت-اور-حاجی-نعمت-اللہ-استور-کے-امیر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org