0
Wednesday 17 Jul 2019 15:14

مقبوضہ کشمیر میں معرکہ آرائی میں جنگجو جاں بحق، قابض فورسز کا تلاشی آپریشن جاری

مقبوضہ کشمیر میں معرکہ آرائی میں جنگجو جاں بحق، قابض فورسز کا تلاشی آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں قابض فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان آج صبح جو مسلح جھڑپ شروع ہوئی تھی، اس کے دوران ایک عسکری پسند جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ قابض فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی سوپور کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ ایک جنگجو کی لاش اور اُس کا سلحہ بھی بر آمد ہوگیا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ قابض فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل آج صبح فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گنڈ براٹھ سوپور کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ جوں ہی قابض فورسز نے جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی شروع کی تو چھپے جنگجوؤں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے۔ حکام نے علاقے میں تعلیمی ادارے بھی دن بھر کے لئے بند کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش