0
Wednesday 17 Jul 2019 15:45

گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد

گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ملک میں آٹے کی قیمتوں کے استحکام اور وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کرتے ہوئے گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی لاگو ہونے کے بعد افغانستان کو بھی آٹے کی ترسیل بند کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب اسی سی سی نے غیر ممنوعہ ایلومینیم اسکریپ کی درآمد کی اجازت دے دی۔ اجلاس میں درآمدی کھاد کی قیمت 1800 روپے فی بوری مقرر کرنے، رواں مالی سال  کے لئے تمباکو کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کرنے سمیت اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز کی درآمد پر11 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بھی وفاق کو ایکسپورٹ پرپابندی کی سفارش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 805501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش