0
Wednesday 17 Jul 2019 16:14
شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے

شہید کے معنوی فرزندان انکا پرچم لئے آگے کیجانب گامزن ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ناصران ولایت کانفرنس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی
شہید کے معنوی فرزندان انکا پرچم لئے آگے کیجانب گامزن ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ناصران ولایت کانفرنس کا انعقاد 4 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ دعوتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ناصران ولایت کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ اجلاس میں مختلف امور سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ دعوتی مہم کے سلسلے میں مختلف وفود بنائے گئے ہیں، جو کہ اسلام آباد سمیت پنڈی ڈویژن میں بھی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر بالخصوص وسطی پنجاب سے ہزاروں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔ مرکزی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ناقابل فراموش خدامات انجام دی ہیں۔ شہید علامہ عارف حسین الحسینی ایک دلیر اور بابصیرت لیڈر تھے، جو ضیا الحق کے سخت آمرانہ دور میں بھی آواز حق بلند کرتے رہے۔

آپ نے پاکستان میں عوام کو عالمی سامراجیت کی ریشہ دوانیوں سے نہ صرف آگاہ کرنے کی کوششیں کیں بلکہ خود بھی استعماری سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ یہی وجہ تھی کہ عالمی استکباری قوتیں آپ کی دشمن ہوگئیں، آپ کو منصوبہ بندی کے تحت شہید کیا گیا اور یہ سمجھا گیا کہ شہید عارف حسین الحسینی کا رستہ روک لیا گیا ہے، لیکن ہم ہر سال شہید کی برسی کا شایان شان طریقے سے انعقاد کرکے یہ پیغام دیتے ہیں کہ شہید کا رستہ رکا نہیں ہے، ان کے معنوی فرزندان اب بھی میدان میں ان کا پرچم لئے آگے کی جانب گامزن ہیں اور وطن عزیز کی سلامتی اور امن کے دشمنوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ اس سال بھی ہم بھرپور انداز میں عظیم الشان طریقے سے شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کا انعقاد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 805502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش