QR CodeQR Code

نیب نے شہباز شریف اور اہلخانہ کے اثاثے منجمد کر دیئے

17 Jul 2019 19:49

تہمینہ درانی، نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز کے اثاثے بھی منجمد کر دئیے ہیں۔ تہمینہ درانی کی ہری پور میں اراضی، ڈی اے ایچ لاہور میں دو گھر، نصرت شہباز کے ماڈل ٹاؤن میں دو پلاٹس اور ڈونگہ گلی میں گھر ضبط کیے گئے ہیں۔ نیب نے حمزہ شہباز کے جوہر ٹاؤن میں 9 اور جوڈیشل کالونی میں 4 پلاٹس، شہباز شریف اور اہلخانہ کے 14 ملز میں شیئرز اور شہباز شریف کے نام دو لینڈ کروزر گاڑیوں کی منتقلی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے اثاثہ جات اور منی لانڈنگ کیس میں شہباز شریف، ان کی بیگمات تہمینہ درانی، نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز کے اثاثے منجمد کر دئیے۔ نیب نے تمام اثاثوں کی منتقلی یا فروخت روکنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ دئیے گئے ہیں۔ قومی احتسب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیساتھ ان کی اہلیہ تہمینہ درانی، نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز کے اثاثے بھی منجمد کر دئیے ہیں۔ تہمینہ درانی کی ہری پور میں اراضی، ڈی اے ایچ لاہور میں دو گھر، نصرت شہباز کے ماڈل ٹاؤن میں دو پلاٹس اور ڈونگہ گلی میں گھر ضبط کیے گئے ہیں۔ نیب نے حمزہ شہباز کے جوہر ٹاؤن میں 9 اور جوڈیشل کالونی میں 4 پلاٹس، شہباز شریف اور اہلخانہ کے 14 ملز میں شیئرز اور شہباز شریف کے نام دو لینڈ کروزر گاڑیوں کی منتقلی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ نیب نے تمام اثاثوں کی منتقلی یا فروخت روکنے کیلئے ایل ڈی اے، ڈی ایچ اے، ایکسائز، جی ڈی اے اور ڈی سی ہری پور کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 805520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805520/نیب-نے-شہباز-شریف-اور-اہلخانہ-کے-اثاثے-منجمد-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org