0
Wednesday 17 Jul 2019 22:25

پی ٹی آئی حکومت نے بھی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، کاشف سعید شیخ

پی ٹی آئی حکومت نے بھی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، کاشف سعید شیخ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ، مہنگائی بڑھنے اور آئندہ 2 سے 3 ماہ میں گیس بجلی و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی نوید تبدیلی و معاشی خوشحالی کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی کی بمباری کرکے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔ اپنے بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے عام انتخابات سے قبل تبدیلی اور عوام کو ریلیف دینے کے بڑے بلند و بانگ دعوے کئے تھے، مگر ڈالر کی اڑان سے لیکر مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی دوبھر اور امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ مہنگائی نے غریبوں کے چولھے بجھا دیئے اور ان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، یہ سب حکومت کی ناکامی معاشی پالیسوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال نے ثابت کر دیا کہ عام آدمی سے لیکر تاجروں تک نے حکومت کی معاشی پالیسی کو مسترد کر دیا، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مقرر کردہ نمائندے ان کے مفادات کا ہی تحفظ کریں گے۔ صوبائی رہنماء نے زور دیا کہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کرپشن فری اقدامات کرکے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔
خبر کا کوڈ : 805551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش