0
Wednesday 17 Jul 2019 23:08

عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت دہشت گرد ریاست ثابت ہوچکا، عسکری ترجمان

عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت دہشت گرد ریاست ثابت ہوچکا، عسکری ترجمان
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان اور عدلیہ کو عالمی عدالت انصاف میں سرخرو کیا اور فیصلے کے بعد بھارت اب دہشت گرد ریاست ثابت ہو چکا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے خلاف عالمی عدالت برائے انصاف کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان، عوام اور عدلیہ کو سرخرو کیا، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ آج شکست کھا گیا اور اسے ایک بار پر سرپرائز مل گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی درخواست میں 5 نکتے اٹھائے، بھارت کی اپیل تھی کہ فوجی عدالت کا فیصلہ ختم کیا جائے، ملٹری کورٹ کی سزا ختم ہو لیکن عالمی عدالت نے بھارت کی درخواست مسترد کر دی اور کلبھوشن کو رہا کرنے کا بھی حکم نہیں دیا، عدالت نے کلبھوشن کو پاکستان میں ملنے والی سزا کو ٹھیک قرار دیا اور نظرثانی کا فیصلہ بھی ہماری عدالت پر چھوڑ دیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف تھا کہ کلبھوشن بھارتی ایجنٹ ہے اور جعلی دستاویزات پر پاکستان آیا، پاکستان کا موقف تھا کہ یہ بھارتی بحریہ کا افسر ہے، عالمی عدالت میں ہمارا موقف مانا گیا، ہمیں امید تھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا، اٹارنی جنرل اور ان کی لیگل ٹیم سمیت وزارت خارجہ نے بھی معاملے پر زبردست کام کیا۔ جاسوس پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 805557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش