0
Wednesday 17 Jul 2019 23:45

قبائلی اضلاع میں شناختی کارڈ کو بطور صحت کارڈ استعمال کرنیکا فیصلہ

قبائلی اضلاع میں شناختی کارڈ کو بطور صحت کارڈ استعمال کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضم کئے گئے اضلاع کے رہائشیوں کے قومی شناختی کارڈ کو صحت سہولت کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان کے زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام اپنے شناختی کارڈ کو صحت سہولت کارڈ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر محمود خان نے کہا مفت صحت کی سہولیات صوبے کے تمام شہریوں کا حق ہے جو ریاست کی فلاح کیلئے نہایت ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت ہر گھر کو ہسپتالوں میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ مفت علاج پروگرام کا تمام اضلاع تک پھیلاؤ کے بعد خیبر پختونخوا شناختی کارڈ کو صحت سہولت کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینے والا پہلا صوبہ بن گیا جو عوامی فلاح کیلئے اہم قدم ہے۔ اجلاس میں انہیں بتایا گیا کہ قبائلی علاقوں کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں شہری اپنے شناختی کارڈ کو مفت علاج کیلئے استعمال کرسکیں گے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ صحت اور معلومات کو ہدایت کی کہ عوام میں مفت علاج کی سہولت کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 805577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش