QR CodeQR Code

شہید علامہ حسن ترابی ملت تشیع کے ساتھ ساتھ ریاست پاکستان کے بھی محسن تھے، علامہ باقر حسین زیدی

17 Jul 2019 23:53

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جعفریہ الائنس نے کہا کہ حسن ترابی عظیم پیشوا اور رہنما تھے، حسن ترابی نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کی اور ہر ظالم و جابر کے خلاف قیام کیا، حسن ترابی کی عظیم جدوجہد نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اگر دنیا بھر کے مظلوم اکھٹے ہوجائیں تو ظالم اور ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی کا شہید علامہ حسن ترابی کی 13ویں برسی کے موقع پرناظم آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید علامہ حسن ترابی ملت تشیع کے ساتھ ساتھ ریاست پاکستان کے بھی محسن تھے، جب ریاست پاکستان کے اندر دشمن فرقہ واریت پھیلاکر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، اُس وقت شہید علامہ حسن ترابی نے اتحاد و بھائی چارگی کے زریعے فرقہ واریت جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر ریاست پاکستان سے اپنے اور اپنی قوم کی حبُ الوطنی کا ثبوت دیا، علامہ حسن ترابی ایک کامل اور جامع شخصیت کے حامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن ترابی ایک زندہ اور جاوید حقیقت کا نام ہے، حسن ترابی عظیم پیشوا اور رہنما تھے، حسن ترابی نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کی اور ہر ظالم و جابر کے خلاف قیام کیا، حسن ترابی کی عظیم جدوجہد نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اگر دنیا بھر کے مظلوم اکھٹے ہوجائیں تو ظالم اور ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا، حسن ترابی نے اسلام کی سربلندی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دی اور ملت کے عظیم مفاد کیلئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 805580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805580/شہید-علامہ-حسن-ترابی-ملت-تشیع-کے-ساتھ-ریاست-پاکستان-بھی-محسن-تھے-باقر-حسین-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org