0
Wednesday 17 Jul 2019 23:55

گھر سے 14 من سونا برآمد ہونیکی اطلاعات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، سینیٹر روبینہ خالد

گھر سے 14 من سونا برآمد ہونیکی اطلاعات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، سینیٹر روبینہ خالد
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے گھر سے 14 من سونا برآمادگی سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کر دی۔ روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ اُن کے گھر سے 14 من سونا برآمد ہونے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، 14 من سونا تو کھربوں روپے کی گیم بنتی ہے، اگر ایسا ہوتا تو حکومت ایمنسٹی ہی دے دیتی تاکہ ٹیکس دیکر کچھ تو مجھے بھی بچ جاتا۔ پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس پروپیگنڈے کے حوالے سے 12 جولائی کو خط لکھ کر ایف آئی اے سے شکایت کی، لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا، میں اپنا کیس سائبر کراِئم ونگ کے حوالے کرتی ہوں۔ اس موقع پر سینیٹر رحمٰن ملک نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس کیس کو پٹینشن کے طور پر لے رہی ہے، ایف آئی اے 7 دن میں معاملے پر رپورٹ دے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ فیس بک کو خط لکھ دیا ہے کہ 7 ہفتوں میں رپورٹ ملے گی، جبکہ قائمہ کمیٹی نے معاملے پر 3 رکنی ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش