QR CodeQR Code

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سندھ رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

18 Jul 2019 00:10

ترجمان رینجرز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لئے اقدامات اور امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے رینجرز ہیڈزکوارٹرز میں یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دُعا کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز سندھ کی آپریشنل تیاریوں، مشرقی سرحد، سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لئے اقدامات اور امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 805584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805584/وزیر-داخلہ-اعجاز-احمد-شاہ-کا-عہدہ-سنبھالنے-کے-بعد-سندھ-رینجرز-ہیڈکوارٹرز-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org