QR CodeQR Code

عمر عبداللہ کی ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام سے ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

18 Jul 2019 10:45

عمر عبداللہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بیروہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی کے بارے میں تفاصیل فراہم کیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور سابق ممبر اسمبلی بیروہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے ساتھ اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور حلقہ انتخاب بیروہ کے مسائل و مشکلات سے اُنہیں آگاہ کیا۔ عمر عبداللہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بیروہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی کے بارے میں تفاصیل فراہم کیں اور اُن پر زور دیا کہ حلقہ انتخاب کی آبادی کو پینے کے صاف پانی اور شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے حلقہ انتخاب میں سڑکوں میکڈم بچھانے کے کام کو فوری طور پر ہاتھ میں لینے کی تاکید کی۔

عمر عبداللہ نے کھاگ آری پانتھن روڑ، بیروہ ماگام بڈگام روڑ اور دیگر پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لانے اور وقت پر پائے تکمیل پہنچانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کے مکمل ہونے سے لوگوں کو بہت راحت پہنچنے گی۔ عمر عبداللہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی توجہ حلقہ انتخاب کے طبی مراکز کی جانب بھی مرکوز کی اور اُن پر زور دیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ عمر عبداللہ کے ہمراہ سینئر پارٹی لیڈران پروفیسر عبدالمجید متو، تنویر صادق اور ڈاکٹر محمد شفیع تھے۔


خبر کا کوڈ: 805588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805588/عمر-عبداللہ-کی-ضلع-ترقیاتی-کمشنر-بڈگام-سے-ملاقات-عوامی-مسائل-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org