QR CodeQR Code

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

18 Jul 2019 09:20

کراچی میں آج صبح سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، جبکہ آج صبح ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج صبح سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، جبکہ آج صبح ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور کراچی کے باسیوں نے ابرِ رحمت برسنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔ کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال، اسکیم 33، سپرہائی وے، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ دوسری جانب شہر میں ہونے والی ہلکی بارش نے کے الیکٹرک کا پول کھول دیا اور بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 805596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805596/کراچی-میں-بادلوں-کے-ڈیرے-ہلکی-بارش-سے-موسم-خوشگوار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org