QR CodeQR Code

عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلےکا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

18 Jul 2019 10:14

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عدالت نے بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو رہا یا بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کلبھوشن یادیو کی بریت، رہائی اور بھارت کو حوالگی کی استدعا مسترد کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، عدالت نے بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو رہا یا بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کلبھوشن یادیو کی بریت، رہائی اور بھارت کو حوالگی کی استدعا مسترد کردی گئی، وہ پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا ذمہ دار ہے، پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت اور بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جبکہ پاکستان کی فوجی عدالت سے کلبھوشن کو ملنے والی سزا کو چیلنج کرنے کی بھارتی استدعا کو بھی مسترد کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 805603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805603/عالمی-عدالت-انصاف-کے-فیصلےکا-خیرمقدم-کرتا-ہوں-وزیراعظم-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org