QR CodeQR Code

صادق سنجرانی کا اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ

18 Jul 2019 10:42

چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ کی فروری 2016ء کی رولنگ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس تحریک کے تحت کسی مسئلے پر بحث کے لیے بلایا جاسکتا ہے، تاہم ریکوزیشن اجلاس کسی قرارداد کے لیے نہیں بلایا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مطابق ریکوزیشن اجلاس تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لئے نہیں بلایا جا سکتا۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ کی فروری 2016ء کی رولنگ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس تحریک کے تحت کسی مسئلے پر بحث کے لیے بلایا جاسکتا ہے، تاہم ریکوزیشن اجلاس کسی قرارداد کے لیے نہیں  بلایا جا سکتا، اپوزیشن کی قرارداد پیش کرنے کی تحریک کا نوٹس  تقسیم کردیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن کے تحت ممبران چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر صرف بحث کر سکیں گے۔
تاہم یہ اپوزیشن کا ارادہ نہیں لگتا، یا اپوزیشن ریکوزیشن سیشن میں بحث کیلئے کوئی قومی اہمیت کا مسئلہ بطور ایجنڈا شامل کرے، یا اپوزیشن اپنی ریکوزیشن واپس لے لے اور اپوزیشن اپنی تحریک عدم اعتماد کے لیے سینیٹ کے باقاعدہ اجلاس کا انتظار کرے۔


خبر کا کوڈ: 805604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805604/صادق-سنجرانی-کا-اپوزیشن-کو-ریکوزیشن-واپس-لینے-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org