0
Thursday 18 Jul 2019 12:11

بھارت جاسوسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانا چاہتا ہے، انور منصور خان

بھارت جاسوسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانا چاہتا ہے، انور منصور خان
اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کا کہنا ہے کہ بھارت جاسوسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام باخبر سویرا میں اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے کہا کہ عالمی عدالت نے جو فیصلہ دیا، اس سے بہترنہیں ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں پاکستان کی کھلی طور پر جیت ہوئی ہے، جو دلائل ہم نے عالمی عدالت میں پیش کئے انہیں تسلیم کیا گیا، کلبھوشن پاکستان میں ہی رہے گا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ ہم نے کم سے کم ثابت کردیا کہ بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت جاسوسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانا چاہتا ہے۔ انور منصور خان نے کہا کہ میں فیصلے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دیتا ہوں، عدالت ہی فیصلہ کرے گی کہ کس طرح سے رسائی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف نے دی ہیگ کے پیس پیلس میں کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔
عالمی عدالت انصاف نے بریت کی بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کلبھوشن یادیو کو سنائی جانے والی سزا کو ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی تصور نہیں کیا جاسکتا۔
 
خبر کا کوڈ : 805612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش