QR CodeQR Code

ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

18 Jul 2019 12:36

جسٹس مامون رشید شیخ نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سیاستدانوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روکے، عدالت نے وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آصف زرداری، خواجہ برادران، شہباز شریف، رانا ثناءاللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سیاستدانوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روکے، عدالت نے وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 805619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805619/ارکان-اسمبلی-کے-پروڈکشن-آرڈر-جاری-نہ-کرنے-پر-وفاق-اور-پنجاب-حکومت-سے-جواب-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org