0
Thursday 18 Jul 2019 12:42
مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ روپے تک جرمانہ

ایس ای سی پی کیجانب سے دفاتر اور عمارتوں پر چھاپے کے قوانین جاری

ایس ای سی پی کیجانب سے دفاتر اور عمارتوں پر چھاپے کے قوانین جاری
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے دفاتر اور عمارتوں پر چھاپے کے قوانین جاری کردیئے، ایس ای سی پی کسی عمارت میں داخل ہونے کے لئے کھڑکی اور دروازہ توڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے دفاتر اور عمارتوں پر چھاپے کے قوانین جاری کردیئے، ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ای سی پی چھاپہ مارتے وقت مقامی پولیس کو ساتھ رکھے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھاپے سے پہلے مقامی مجسٹریٹ سے اجازت لینا لازمی ہوگا، چھاپے میں تحویل میں لی گئی اشیاء اور کاغذات کی فہرست تیار کی جائے گی اور فہرست ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر اور ملزم کو دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ای سی پی الیکٹرونکس اشیاء کو قبضے میں لینے کا اختیار رکھتا ہے، انکوائری افسر کے ساتھ ایس ای سی پی کے 2 افراد گواہی کے لئے موجود ہوں گے۔ ایس ای سی پی کسی عمارت میں داخل ہونے کے لئے کھڑکی اور دروازہ توڑ سکتا ہے۔ ایس ای سی پی ضبط اشیاء غیر ضروری ہونے کی صورت میں مالکان کو واپس کرنے کا پابند ہوگا، مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ قوانین کی خلاف وزری جاری رہنے پر 1 لاکھ روپے روزانہ جرمانہ ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 805620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش