QR CodeQR Code

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، نظامِ زندگی متاثر

18 Jul 2019 13:11

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ پاراچنار 5، پشاور 0.4، چراٹ 22، مالم جبہ 1، ورسک 16 اور بونیر میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ادھر پشاور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 83 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ پاراچنار 5، پشاور 0.4، چراٹ 22، مالم جبہ 1، ورسک 16 اور بونیر میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ادھر پشاور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ کئی گھنٹے کی بارش کے بعد شہر کی گلیاں اور محلے سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 805638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805638/پشاور-سمیت-خیبر-پختونخوا-کے-کئی-اضلاع-میں-بارش-نظام-زندگی-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org