QR CodeQR Code

کراچی، این اے ڈی یونیورسٹی پروفیسر کی اہلیہ کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا، پولیس کا دعوٰی

18 Jul 2019 13:11

پولیس کے مطابق واردات میں کرائے کے قاتلوں کا استعمال کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم کے ایک خول کو فارنزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون کے جبڑے میں لگنے والی گولی سر سے نکلی اور گاڑی کی چھت سے آر پار ہوگئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں این اے ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق قاتل نے گاڑی میں بیٹھ کر خاتون کو گولی ماری۔ کراچی میں 2 روز قبل یونیورسٹی کے پروفیسر کی بیوی کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نکلا۔ پولیس کے مطابق 15جولائی کو گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی میں فائرنگ کرکے شازیہ نامی خاتون کو قتل کیا۔ پولیس نے واقعے کو پہلے ڈکیتی مزاحمت بتایا لیکن تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے گاڑی سے قیمتی اشیا اٹھائیں اور نہ ہی خاتون کے پرس کو ہاتھ لگایا، جس پر پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں کرائے کے قاتلوں کا استعمال کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم کے ایک خول کو فارنزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون کے جبڑے میں لگنے والی گولی سر سے نکلی اور گاڑی کی چھت سے آر پار ہوگئی تھی۔
شازیہ نامی خاتون این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر رضا علی خان کی اہلیہ تھیں۔
 


خبر کا کوڈ: 805639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805639/کراچی-این-اے-ڈی-یونیورسٹی-پروفیسر-کی-اہلیہ-کا-قتل-ٹارگٹ-کلنگ-تھا-پولیس-دعو-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org