QR CodeQR Code

وفاقی فنانس ڈویژن کا گلگت بلتستان میں نئی اسامیوں کی تخلیق اور اپ گریڈیشن پر اعتراض

18 Jul 2019 14:57

وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی محکمہ خزانہ نے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور کیئریشن کے حوالے سے جو طریقہ کار اپنایا گیا تھا وہ مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی فنانس ڈویژن نے گلگت بلتستان میں نئی اسامیوں کی تخلیق اور اپ گریڈیشن پر اعتراض لگا دیا، وفاقی فنانس ڈویژن کے سیکشن آفیسر کی جانب سے سیکرٹری خزانہ جی بی کو لکھے گئے لیٹر میں گزشتہ مالی سال کے دوران صوبے میں 1500 اسامیوں کی تخلیق اور اپ گریڈیشن پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی محکمہ خزانہ نے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور کیئریشن کے حوالے سے جو طریقہ کار اپنایا تھا وہ مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہے، صوبائی فنانس ڈویژن نے محکموں کی ضروریات کے مطابق 2 فیصد کے حساب سے نئی اسامیوں کی تخلیق اور اپ گریڈیشن کی سمری بھیجی تھی، جس پر فنانس ڈویژن نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ جواز متعین کردہ معیار کے مطابق نہیں ہے اور اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے گائیڈلائن فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس پر مزید کارروائی کی جاسکے۔ یاد رہے کہ یہ اعتراض مالی سال 19-2018 میں پوسٹوں کی کیرئیشن اور اپ گریڈیشن پر لگایا گیا ہے. دوسری جانب صوبائی حکومت نے رواں سال ہی 24 سو پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا تھا، ان پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر بھی سوالیہ نشان پیدا ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 805647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805647/وفاقی-فنانس-ڈویژن-کا-گلگت-بلتستان-میں-نئی-اسامیوں-کی-تخلیق-اور-اپ-گریڈیشن-پر-اعتراض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org