0
Thursday 18 Jul 2019 15:22

گلگت بلتستان میں موجود گلیشئرز کے پھٹنے اور تباہ کن سیلاب کا الرٹ جاری

گلگت بلتستان میں موجود گلیشئرز کے پھٹنے اور تباہ کن سیلاب کا الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں موجود گلیشئرز کے پھٹنے اور تباہ کن سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے آس پاس کے علاقوں میں موجود لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور کے پی کے میں موجود گلیشئرز کے پھٹنے کا خدشہ ہے، گلیشئرز کے پھٹنے سے تباہ کن سیلاب اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ان علاقوں میں مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں درجنوں گلیشئرز کو خطرناک قرار دیا تھا، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جی بی میں گلیشئرز سے درجنوں گلیشیائی جھیلیں بھی وجود میں آ چکی ہیں، ان کے پھٹنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ جی بی میں 700 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے، گلیشئر کے کچھ حصوں پر انڈیا کا قبضہ ہے، باقی پاکستان کے قبضے میں ہے، جی بی میں ہی ایک اور گلیشئر بلتورو گلیشئر قطبین کے بعد سب سے لمبا گلیشئر ہے، اس کی لمبائی 62 کلومیٹر ہے، دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی کے ٹو بھی اسی گلیشئر میں واقع ہے، بیافو گلیشئر بھی گلگت بلتستان میں واقع ہے، قطبین کے بعد یہ تیسرا بڑا گلیشئر ہے۔ 49 کلومیٹر پر پھیلا ہسپر گلیشئر ہنزہ، نگر اور شگر تک پھیلا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش