0
Thursday 18 Jul 2019 15:15

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی گرفتار

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو نیب  نے گرفتار کر لیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا۔ نیب نے رہنما مسلم لیگ نون کو ایل این جی کیس میں عدم تعاون پر گرفتار کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے ایل این جی کیس میں آج پیشی سے معذرت کی تھی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ظلم ہے جو مسلم لیگ نون کی قیادت پہ کیا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 805651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب