0
Thursday 18 Jul 2019 15:35

تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمارے سینیٹرز پورے ہیں، راجہ ظفرالحق

تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمارے سینیٹرز پورے ہیں، راجہ ظفرالحق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پورا ہے، تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما راجہ ظفرالحق نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپوزیشن کے تمام سینیٹرز سے رابطے میں ہیں۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پورا ہے، نمبر گیم میں کمی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ سینیٹ اجلاس 23 جولائ تک بلائے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں موجود تمام ارکان نے دستخط کیے تھے۔

سینیٹرز کے دستخط کے بعد چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کے لیے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، قرارداد اپوزیشن اراکین نے مشترکہ جمع کرائی تھی ، جس پر 38 ارکان کے دستخط موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس وقت 104 کے ایوان میں 103 ارکان ہیں حلف نہ اٹھانے والے اسحاق ڈار کے بغیر مسلم لیگ نون کے 30 سینیٹرز ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن نے 67 سینیٹرز اراکین کی حمایت کا دعوی کیا ہے جبکہ حکومت کو36 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہے۔ پی پی، نون لیگ، نیشنل پارٹی، پی کے میپ، جے یو آئی ف اور اے این پی حکومت کے خلاف، جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایم کیوایم، آزاد ارکان، فنکشنل لیگ، بی این پی مینگل اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے