0
Thursday 18 Jul 2019 15:53

اسد عاشورہ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، ایس ایس پی سکردو

اسد عاشورہ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، ایس ایس پی سکردو
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی سکردو محمد اسحاق نے کہا ہے کہ اسد عاشورہ اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، عزاداروں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ سکردو میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے، عوام بھی اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ العباس سکائوٹس بھی پولیس کے ساتھ ہے، دل آزار تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی، پولیس کے 477 جوان تعینات ہوں گے، جلوسوں کے روٹس پر جتنے بھی گیس سلینڈر شاپس ہیں ان کو سیل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 805658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے