0
Thursday 18 Jul 2019 16:24

کراچی میں نرسز کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی میں نرسز کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج
اسلام ٹائمز۔ مطالبات کے حق میں شہر قائد میں نرسز کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کو حراست میں بھی لے لیا۔ کراچی میں مطالبات کے حق میں نرسز کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج کے 15ویں روز مظاہرین نے کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تاہم جیسے ہی نرسز پی آئی ڈی سی پہنچیں تو پولیس نے انہیں روکنے کے لئے واٹرکینن کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے بعد سندھ نرسنگ الائنس کے صدر سمیت متعدد نرسوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سروس اسٹرکچر پر عملدرآمد، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور ٹیچنگ الاؤنس فراہم کیا جائے، حکومت نے یقین دہانی کرائی مگر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے نرسز کی گرفتاری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری طور پر زیر حراست مظاہرین کو رہا کرنے کا حکم دیا، جب کہ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی احتجاجی نرسز سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے نرسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے آپ کے احتجاج کا نوٹس لیا ہے، حکومت آپ کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے، احتجاج آپ کا حق ہے لیکن احتجاج مہذب انداز میں ہوتو بہتر ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر حراست میں لئے گئے تمام افراد کو رہا کردیا گیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو آپ کے تمام مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 805663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش