0
Thursday 18 Jul 2019 18:10

کراچی کی شہری اور صوبائی حکومت کی آپسی لڑائی میں کراچی کی عوام پس رہی ہے، علامہ باقر عباس زیدی

کراچی کی شہری اور صوبائی حکومت کی آپسی لڑائی میں کراچی کی عوام پس رہی ہے، علامہ باقر عباس زیدی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، پاکستانی معیشت کی شہ رگ اور سب سے بڑے شہر کی عوام طرح طرح کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے وحدت ہاؤس انچولی میں کراچی ڈویژن کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے اور یہاں کے باسیوں کے ساتھ ملک کی تمام جماعتیں سوتیلا سلوک کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں مختلف عوامی مقامات پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اس گھمبیر صورتحال کی اصل وجہ روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کا نا اٹھنا اور ہفتوں تک اس کا پڑے رہنا ہے، جس سےبیماریاں پھیلنا معمول بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی شہری اور صوبائی حکومت کی آپسی لڑائی میں کراچی کی عوام پس رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ علامہ باقرزیدی نے کراچی میں نرسنگ اسٹاف کی ریلی پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر واٹر کینین کا استعمال کرکے ان کی بے حرمتی کی گئی، عوامی جماعت کہلانے والی پی پی پی سے عوامی احتجاج برداشت نہیں ہوا، گرفتار مظاہرین کو فوری طورپر رہا کیا جائے، نرسنگ اسٹاف اس قوم کی مائیں بیٹیاں ہیں ان کے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 805682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش