0
Thursday 18 Jul 2019 18:20

غذر اور چترال میں طالبان دہشتگردوں کے حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر سکیورٹی ہائی الرٹ

غذر اور چترال میں طالبان دہشتگردوں کے حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور چترال میں طالبان دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کی اطلاعات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری الرٹ میں کیا گہا ہے کہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی غاری فورس کے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے قریب چترال اور غذر میں آرمی چیک پوسٹوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان صوبے نورستان اور بدخشاں سے پاک افغان سرحد کے قریب غذر اور چترال میں چیک پوسٹوں پر حملہ کر سکتے ہیں، الرٹ میں سکیورٹی اداروں کو سکیورٹی سخت کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان اور غذر و چترال کے درمیان ایک تنگ پٹی واقع ہے۔ اسی پٹی سے دہشتگردوں کے داخلے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب