0
Thursday 18 Jul 2019 20:37

سندھ حکومت نے کراچی میں سرسبز سندھ کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

سندھ حکومت نے کراچی میں سرسبز سندھ کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی میں سرسبز سندھ کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے صوبائی سیکریٹریز، کمشنر کراچی اور اسکول طلبہ کے ہمراہ مہم کا آغاز کیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے اپنے نام کا پودا لگایا۔ مہم کے آغاز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ شجرکاری مہم میں سرکاری سطح پر ایک بلین پودے پودے لگائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر گرین پاکستان مہم شروع کی ہے۔ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ درخت زندگی ہے، اس لئے عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
خبر کا کوڈ : 805687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش