QR CodeQR Code

اورکزئی، شادی کی تقریب کے دوران چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق

18 Jul 2019 21:24

پولیس حکام کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے اب تک ملبے تلے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 30 افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع اورکزئی میں شادی کی تقریب میں چھت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے لیڑہ میں شادی کی تقریب اُسوقت ماتم میں بدل گئی جب مکان کی چھت گر گئی اور شادی میں شریک افراد چھت کے ملبے تلے دب گئے۔ پولیس حکام کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے اب تک ملبے تلے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 30 افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو  طبی امداد کیلئے کلایہ اور مشتی میلا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 805689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805689/اورکزئی-شادی-کی-تقریب-کے-دوران-چھت-گرنے-سے-8-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org