0
Thursday 18 Jul 2019 21:37

قبائلی اضلاع کے 16 صوبائی حلقوں میں انتخابات کی تیاریاں مکمل

قبائلی اضلاع کے 16 صوبائی حلقوں میں انتخابات کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16 صوبائی حلقوں میں انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کے 16 صوبائی حلقوں میں انتخابی عملے کی تعیناتی اور عملے کی انتخابی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ تمام پولنگ سامان انتخابی تھیلوں میں سیل کر دیا گیا ہے۔ انتخابی سامان کل پریزائڈنگ افسران کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق قبائلی اضلاع کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ 464 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر ایک ہزار 433 پولنگ اسٹیشنز کے صرف باہر فوج تعینات کی گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں انتخابات سے متعلق شکایات اور ابتدائی نتائج کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش