0
Thursday 18 Jul 2019 23:53

وفاقی وزیر داخلہ بتائیں آسٹریلیا نے انہیں بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا، نفیسہ شاہ

وفاقی وزیر داخلہ بتائیں آسٹریلیا نے انہیں بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بتائیں آسٹریلیا نے انہیں بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا، جس جواز کے تحت آسٹریلیا نے اعجاز شاہ کو ہائی کمشنر قبول کرنے سے انکار کیا، پرویز مشرف کو انہیں گرفتار کرنا چاہئیے تھا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ کوئی جمہوری حکومت بغیر عدالتی حکم کے کسی کو انڈر ٹرائل کیس میں گرفتار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے شہادت سے قبل اپنے خط میں اعجاز شاہ کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ انہیں قتل کرسکتے ہیں، عمران خان نے شہید بینظیر بھٹو کی شہادت پر پرسہ تک نہیں دیا تھا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ المیہ ہے کہ ڈینئل پرل کیس میں جس کے کردار کا ذکر کیا جاتا رہا، آج وہ ملک کا وزیر داخلہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا انہوں نے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن کے جونئیر افسران کو دھمکیاں دیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا وہ سیاسی مخالفین کو ایذا پہنچانے کیلئے خصوصی اسکواڈ بنا رہے ہیں،سندھ میں وفاق کے نمائندہ گورنر کو ساتھ بٹھا کر اعجازشاہ کی صوبے کے مینڈیٹ پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔
خبر کا کوڈ : 805699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش