0
Thursday 18 Jul 2019 23:57

کراچی، عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم، مویشیوں کی لوٹ مار کا واقعہ

کراچی، عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم، مویشیوں کی لوٹ مار کا واقعہ
اسلام ٹائمز۔ عید قرباں قریب آتے ہی شہر قائد میں ڈکیت سرگرم ہوئے، مویشیوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح امسال بھی عید الاضحیٰ قریب آتے ہی کراچی میں لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گلشن معمار کے قریب 12 ڈاکو کیٹل فارم سے قربانی کے جانور لوٹ کر لے گئے۔ واردات پوری تیاری سے کی گئی۔ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا، فارم کے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا، کیٹل فارم کے 5 ملازمین کو باندھ کر زدکوب کیا، بعد ازاں ڈکیت قربانی کے 16 جانور دو بڑے ٹرکوں میں بھر کر آسانی سے فرار ہوگئے، ڈاکوﺅں نے کیٹل فارم کے ملازمین سے نقدی اور موبائل فونز بھی چھین لئے۔ کیٹل فارم میں ڈکیتی کا مقدمہ مالک کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش