QR CodeQR Code

سیاسی اعتماد کی فضا کی وجہ سے احتساب تیز ہو رہا ہے، فواد چوہدری

19 Jul 2019 00:35

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری کے خلاف پہلے نون لیگ پھر ہماری حکومت نے تفتیش کی، ثبوت موجود ہیں، نیب کی کارروائیاں شفاف ہیں، دوسری طرف عمران خان حکومت کو سال ہو گیا کرپشن کا کوئی ٹھوس کیس نہیں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن کیسز پرانے ہیں، پہلے ایکشن نہیں ہو رہا تھا ہم نے احتساب کا ماحول قایم کیا، سیاسی اعتماد کی فضا کی وجہ سے احتساب تیز ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایل این جی کیس ہم نے شروع نہیں کیا، جب ان کی حکومت تھی اور کیس بن رہا تھا تو کیا یہ سو رہے تھے۔ فواد چوہدری نے مزید کا کہ نواز شریف اور زرداری کے خلاف کیسز ٹھوس بینکنگ شواہد پر ہیں، دباؤ یا زبانی احکامات پر نہیں ثبوت کی بنیاد پر کیسز بنے ہیں، 2016ء میں چوہدری نثار نے ایان علی کیس میں کیا کیا نہیں کہا، لیکن پہلے ایکشن نہیں ہو رہا تھا ہم نے احتساب کا ماحول قایم کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی اعتماد کی فضا کی وجہ سے احتساب تیز ہو رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ زرداری کے خلاف پہلے نون لیگ پھر ہماری حکومت نے تفتیش کی، ثبوت موجود ہیں، نیب کی کارروائیاں شفاف ہیں، دوسری طرف عمران خان حکومت کو سال ہو گیا کرپشن کا کوئی ٹھوس کیس نہیں آیا۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز کو ریفرنس مکمل ہونے تک گرفتار نہیں کیا گیا تھا، نیب نے شہباز شریف سے ریکارڈ مانگا تو پتا چلا آگ لگ گئی، نیب نے علی عمران سے پوچھنے کی کوشش کی تو وہ لندن چلے گئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے دو وزرا کے خلاف کیس بنا دونوں عدالت میں پیش ہوئے، مالم جبہ کا کیس انکوائری سے آگے گیا ہی نہیں کہ گرفتاریاں ہوتیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نا کافی شواہد پر گرفتاریاں ہوئیں تو آپ اعتراض کیوں نہیں اٹھاتے، پبلک آفس ہولڈرز کی جائیدادیں بڑھی ہیں تو اس پر جواب کیوں نہیں دیتے۔


خبر کا کوڈ: 805704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805704/سیاسی-اعتماد-کی-فضا-وجہ-سے-احتساب-تیز-ہو-رہا-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org