0
Friday 19 Jul 2019 00:51

اگر شہباز شریف کہیں گے تو لندن سے مفت وکیل بھی کرادوں گا، شہزاد اکبر

اگر شہباز شریف کہیں گے تو لندن سے مفت وکیل بھی کرادوں گا، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز فیملی نے 26 ملین ڈالر کی کرپشن کی ہے، ایف بی آر میں پوری فیملی کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ جعلی ٹی ٹیوں پر مبنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس بڑی غور سے سنی ہے، انہوں نے ڈیلی میل کی خبر پر کوئی وضاحت نہیں دی، لندن میں مقدمہ کریں اگر شہباز شریف کہیں گے تو لندن سے مفت وکیل بھی کرادوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ زلزلہ 2005ء میں آیا تھا مگر پہلی 20 ملین کی رقم 6 ستمبر 2012ءکی ہے، ہم ایرا کے فنڈز سے جو تین رقم ادا کی گئی اس کا پوچھ رہے ہیں، 6 کروڑ روپے ایرا سے غیرقانونی نوید اکرام نے علی عمران کو دئیے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں ان چھ کروڑ روپے کا جواب نہیں دیا۔ معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ علی اینڈ کو کمپنی شہباز شریف کے داماد علی عمران کی ہے، نوید اکرام چیک سے ادائیگی کرتا ہے اور پاور آف اٹارنی علی عمران کے نام ہے، نوید اکرام ایرا کے پیسوں سے پلازہ کے 3 فلور کیسے خرید رہا تھا، نوید اکرام، فرخ شاہ، علی عمران کا گٹھ جوڑ تھا۔ شہزاد اکبر کے مطابق شہباز شریف نے فرخ شاہ کو کمپنی میں سی ایف او لگایا، اس انڈر کنسٹرکشن پلازہ کے صرف 5 فلور تھے، 11،12 اور13 فلور کیسے خریدے، لاہور کے نواح میں ایرا کے فنڈز سے 80 کنال اراضی خریدی گئی، چوری دو لوگوں نے کی، ایک کو گرفتار کرادیا کیونکہ وہ غریب تھا۔ انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد ٹیلی گرافک ٹرانسفر شہباز فیملی کے نام آئی ہیں، 131 ملین کی ٹی ٹی علی عمران کے نام بھی آئی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نوید اکرام 2016ء میں عدالت میں پیش ہوا تو اس نے علی عمران کا نام لیا تھا، شہباز شریف نے دوسرے ملزم اپنے داماد کو مفرور کرادیا۔ معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ نوید اکرام پلی بارگین کرچکا، علی عمران کی جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں، علی عمران یا اسحاق ڈار جواب کے لیے 6 ماہ میں نہ آئے تو قانون کے مطابق ایکشن ہوگا، علی عمران، اسحاق ڈار کی جائیدادوں کی عوامی نیلامی ہوگی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف خاندان سے کوئی پلی بارگین چاہتا ہے تو نیب عدالت میں رکھے گا، ملک کا پیسہ جتنا لوٹا ہے وہ دیں اور ہماری جان چھوڑیں، لوٹا پیسہ پلی بارگین سے واپس دیں تو نیب عدالت سے رجوع کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 805707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش