قبرص، برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی گرفتار
19 Jul 2019 01:12
پارہلی مانی کی ضلعی عدالت میں پیش کردہ اسرائیلی نوجوانوں کے خلاف پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو 8 دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ عدالت نے 19 سالہ برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی سیاحوں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اسلام ٹائمز۔ سیاحت کی غرض سے قبرص میں آئی ہوئی جواں سالہ برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی سیاحوں نے متاثرہ لڑکی کو اس کے ہوٹل کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں پولیس نے زیر حراست اسرائیلی نوجوانوں کو ضلعی عدالت میں پیش کر کے ان ریمانڈ کی استدعا کی۔ پارہلی مانی کی ضلعی عدالت میں پیش کردہ اسرائیلی نوجوانوں کے خلاف پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو 8 دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ عدالت نے 19 سالہ برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی سیاحوں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
خبر کا کوڈ: 805709