0
Friday 19 Jul 2019 01:12

قبرص، برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی گرفتار

قبرص، برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سیاحت کی غرض سے قبرص میں آئی ہوئی جواں سالہ برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی سیاحوں نے متاثرہ لڑکی کو اس کے ہوٹل کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں پولیس نے زیر حراست اسرائیلی نوجوانوں کو ضلعی عدالت میں پیش کر کے ان ریمانڈ کی استدعا کی۔ پارہلی مانی کی ضلعی عدالت میں پیش کردہ اسرائیلی نوجوانوں کے خلاف پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو 8 دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ عدالت نے 19 سالہ برطانوی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 11 اسرائیلی سیاحوں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت میں پیش کردہ ملزمان کی عمریں 16 سے 18 سال کے درمیان تھی۔ زیرحراست اسرائیلی نوجوانوں کے سر ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا اور بند کمرے میں عدالتی کارروائی ہوئی۔ زیر حراست اسرائیلی نوجوانوں کے بعض اہلخانہ عدالتی کارروائی کے وقت موجود تھے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز 19 سالہ برطانوی سیاح کو اسرائیلی نوجوانوں نے ہوٹل کے پارٹی ریزورٹ میں ریپ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اعلامیے میں کہا کہ اسرائیل قونصلر یوسی ورمبرانڈ پیش رفت سے آگاہ ہیں اور زیر حراست اسرائیلی نوجوانوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریپ کے الزام میں گرفتار اسرائیلی نوجوانوں کے اہلخانہ کو حالیہ پیش رفت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش