QR CodeQR Code

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

19 Jul 2019 01:16

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بطور ایک ذمہ دار ریاست کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی پاکستانی قوانین کے تحت دی جائے گی جس کیلئے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی کمانڈر کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بطور ایک ذمہ دار ریاست کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی پاکستانی قوانین کے تحت دی جائے گی جس کیلئے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادھو کو ویانا کنونشن کے قونصلر ریلیشنز سے متعلق آرٹیکل 36، پیراگراف 1 بی کے تحت حاصل حقوق سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ سنایا اور کلبھوشن کی بریت اور رہائی کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔


خبر کا کوڈ: 805710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805710/بھارتی-جاسوس-کلبھوشن-جادھو-کو-قونصلر-رسائی-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org