0
Friday 19 Jul 2019 10:34

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ معاملے پر مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ معاملے پر مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی
اسلام ٹائمز۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے معاملے پر مریم نواز احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہو گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ایون فیلڈ کیس میں جعلی دستاویزات جمع کرانے کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں پیش ہو گئی ہیں، مریم نواز کے ہمراہ کیپٹن (ر) صفدر، پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور سعدیہ عباسی بھی موجود ہیں۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کو ایون فیلڈ کیس میں جعلی دستاویزات جمع کرانے پر آج طلب کر رکھا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت کے چاروں اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں، 2  ہزار سے زائد پولیس، رینجرز، ایف سی اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سمیت خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی کو احتساب عدالت کے باہر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں غیر متعلقہ شخص کا داخلے بند کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ احتساب عدالت کسی صورت نون لیگی کارکن نہ پہنچ پائیں۔ دوسری جانب احتساب عدالت جانے کی کوشش کرنے والے 6 ن لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی سے قبل مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ پوری مسلم لیگ (ن) کو بھی گرفتار کر لو، ملک تم پھر بھی نہیں چلا سکتے۔ عوام کو اپنی نااہلی اور ناکامی کا جواب تو تمہیں دینا ہی پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 805725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش