QR CodeQR Code

کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، مسعود خان

19 Jul 2019 10:39

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ 19جولائی 1947ء کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے، آج ہی کے دن سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پیدائشی حق، حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم رکھا ہوا ہے لیکن کشمیری عوام بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی اس مذموم سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ 19جولائی 1947ء کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے، آج ہی کے دن سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی، تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعہ ہونا تھا۔ بھارت کی درخواست پر اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں بھارتی حکمران اپنے وعدہ سے مکمل طور پرمنحرف ہو گئے جس کے نتیجے میں حق خوداراردیت کی تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 805728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805728/کشمیر-اور-پاکستان-لازم-ملزوم-ہیں-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org