0
Friday 19 Jul 2019 10:45

مریم نواز کی قمیض پر نواز شریف کی تصویر اور مطالبہ توجہ نگاہ بن گیا

مریم نواز کی قمیض پر نواز شریف کی تصویر اور مطالبہ توجہ نگاہ بن گیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے لئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں تو انہوں نے سیاہ رنگ کا قمیض شلوار زیب تن کیا تھا جو توجۂ نگاہ بن گیا۔
مریم نواز شریف کی سیاہ قمیض کے دامن پر ان کے والد میاں نواز شریف کی تصویر چھپی ہوئی ہے، ساتھ ہی مطالبہ درج ہے کہ بےگناہ نواز شریف کو رہا کرو۔ اس کے نیچے یہی مطالبہ FREE NAWAZ SHARIF انگریزی میں تحریر ہے۔
مریم کی قمیض پر نواز شریف کی تصویر اور مطالبہاپنی پیشی کے حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے نام پیغام تحریر کیا ہے کہ ’’آپ کا بھی اور آپ کے توسط سے ان سب کا جن کی شفقت اور دعاؤں بھرے بے شمار پیغامات مجھے موصول ہو رہے ہیں، بہت بہت شکریہ، یہی محبت اور سپورٹ میرا سرمایہ ہے، آپ سب سلامت رہیں۔‘‘ روانگی کے وقت پارٹی کارکن جاتی امراء میں جمع ہوئے، جنہوں نے قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔ آج احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کا احاطۂ عدالت میں داخلہ بند ہے۔
خبر کا کوڈ : 805730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب