0
Friday 19 Jul 2019 11:26

بیرسٹر سلطان امریکہ پہنچ گئے

بیرسٹر سلطان امریکہ پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کشمیریوں کی بڑی تعداد امریکہ بھر سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے استقبال کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تھی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ سے باہر آئے تو ائیرپورٹ پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ا س موقع پر ان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا اور استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک اہم دورے پر امریکہ تشریف لا رہے ہیں اور کچھ عرصے سے امریکہ اور پاکستان کے مابین کچھ اختلافات تھے، لیکن وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ، امریکہ اور پاکستان کے درمیان ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس سے مسئلہ افغانستان کے حل، سی پیک اور دیگر معاملات میں اہم پیشرفت متوقع ہے اور پاک، امریکہ دوستی کا رشتہ اگے بڑھے گا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل امریکہ کی طرف سے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا ماحول کے ساز گار بنانے میں اہم پیش رفت ہے۔ اسی طرح عالمی عدالت انصاف کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوو کے خلاف فیصلے سے پاکستان کے موقف کی تائید ہو گئی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔ کلبھوشن یادیوو کا مسئلہ بھی خود بھارت عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا تھا جبکہ اقوام متحدہ میں بھی بھارت ہی مسئلہ کشمیر کو لے کر گیا تھا لیکن اب بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ خاصی اہمیت کا حامل ہے میں امریکہ میں مقیم کشمیریوں سے کہوں گا کہ وہ 21 جولائی کو عمران خان کے جلسے میں بھرپور انداز میں شریک ہو کر ثابت کر دیں کہ جب بھی قومی امور کی بات ہوتی ہے تو پاکستانی قوم ایک ہے، میں تمام کشمیریوں سے کہوں گا کہ وہ 21 جولائی کو واشنگٹن جلسے میں شرکت کے لئے واشنگٹن پہنچیں اور میرے امریکہ کے دورے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہےکہ میں وزیراعظم عمران خان کے 21 جولائی کے جلسے کے لئے کشمیریوں کو موبیلائز کروں۔ اس سلسلے میں میں امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں کا دورہ بھی کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 805741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش