0
Friday 19 Jul 2019 11:58

شمالی وزیرستان میں الیکشن کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

شمالی وزیرستان میں الیکشن کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے شمالی وزیرستان سمیت ملحقہ علاقوں میں انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا جس کے مطابق 4 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل عبداللہ خان کی صدارت میں پولیس حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 20 جولائی کو قبائلی علاقوں میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر شمالی وزیرستان اور ملحہ قبائلی علاقوں میں انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیدیا گیا۔ بنوں ڈویژن کے اندر ضلع شمالی وزیرستان، سب ڈویژن وزیر بنوں اور سب ڈویژن بیٹنی لکی مروت میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوں گے۔ اس موقع پر 4304 پولیس آفیسرز و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، جبکہ پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عبداللہ خان خود کریں گے۔ ان پولنگ اسٹیشنز میں 176 پولنگ سٹیشنز حساس ترین اور 27 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

پولنگ کے دوران سادہ لباس اہلکار بھی تعینات ہوں گے جو بروقت خفیہ انفارمیشن افسران بالا کو پہنچائیں گے۔ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس انتخابات کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنے میں ہر اول دستے کے طور پر فرائض سرانجام دے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاک آرمی، ایف سی، اسپیشل برانچ، لیویز اور خاصہ دار فورس کے افسران و اہلکاران بھی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی رات ہوائی فائرنگ سے اجتناب کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں، بصورت دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں پولیس کے کیو آر ایف، آر آر ایف، ایف آر پی، ایلیٹ فورس، بکتر بند گاڑیاں، بم ڈسپوزل سکواڈ، کے نائن یونٹ اور لیڈیز پولیس کے پلاٹون کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے میر علی، میرانشاہ، رزمک، دتہ خیل، بکاخیل، جانی خیل، نرمی خیل، سرہ درگہ، گھمبتی اور مہمند خیل میں تعینات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش