QR CodeQR Code

مریم نواز کیخلاف نیب کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست خارج

19 Jul 2019 12:15

مریم نواز نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک سال کیوں لگا عدالت کو یاد دلانے میں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہی عدالت کو بتا رہا ہوں، مریم نواز نے کہا کہ تھوڑی سی دیر کردی۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مرم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے معاملے پر نیب کی درخواست خارج کردی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی جبکہ عدالت کا ایکسکلوزیو دائرہ اختیار ہے۔ مریم نواز نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک سال کیوں لگا عدالت کو یاد دلانے میں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہی عدالت کو بتا رہا ہوں، مریم نواز نے کہا کہ تھوڑی سی دیر کردی، بس ایک سال جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دیر آئے لیکن درست آئے۔ وکیل مریم نواز نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہر وقت بندہ درست نہیں آتا، درخواست قابل سماعت نہیں لہذا مسترد کریں۔


خبر کا کوڈ: 805750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805750/مریم-نواز-کیخلاف-نیب-کی-جعلی-ٹرسٹ-ڈیڈ-درخواست-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org