0
Friday 19 Jul 2019 17:29

دفاعی پیداوار کی تنظیموں کیساتھ نجی شعبےکا اشتراک اہم ضرورت ہے، آرمی چیف

دفاعی پیداوار کی تنظیموں کیساتھ نجی شعبےکا اشتراک اہم ضرورت ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی صنعت میں شراکت داری کے وسیع ترین مواقع موجود ہیں، نجی شعبے کا اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس ای پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں دفاعی پیداوار اور سکیورٹی میں خودانحصاری کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خصوصی خطاب کیا۔ سیمینار میں آرمی چیف کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء اور نجی و سرکاری شعبوں کے حکام نے شرکت کی، سیمینار سے وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، فواد چوہدری و دیگر نے اظہار خیال کیا۔
اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دفاعی صنعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں، دفاعی پیداوار کی تنظیموں کے ساتھ نجی شعبےکا اشتراک اہم ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی صنعت کے فروغ اور خودانحصاری کیلئے اشتراک کی طرف جانا ہوگا۔ دفاعی شعبےمیں بامقصد ترقی کے معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔

سیمینار کے شرکاء نے نیشنل سکیورٹی کے لئے آزاد دفاعی صنعت کے پہلوؤں پر اظہار خیال کیا، جس کے بعد پالیسی سطح کی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی پیداوار بڑھانے کے لئے وزیراعظم کی نگرانی میں دفاعی پیداوار کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی سفارش کی گئی، جبکہ اضافی دفاعی مصنوعات کی برآمدات کے لئے بھی سفارشات دی گئیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی 222ویں کور کمانڈر کانفرنس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھاکہ پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر مثبت انداز سے گامزن ہے، دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے۔ کانفرنس میں آرمی چیف نے شرکاء کو اقتصادی صورتحال بہتر بنانےکے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے مشکل مگر ضروری معاشی اقدامات سےآگاہ کیا۔ اس سے قبل 28 جون کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ملکی معیشت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرمی چیف آف اسٹاف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اہم مسئلے پر روشنی بھی ڈالی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 805825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش