QR CodeQR Code

متفقہ قرار داد اور ہائیکورٹ فیصلے کے باوجود اساتذہ ترقی سے محروم ہیں، اکرم خان درانی

19 Jul 2019 19:05

وزیراعلٰی کے مشیر برائے ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے ایوان کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے ایس ایس ٹیز اساتذہ کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 سے آپ گریڈیشن کے مسئلے پر انکی ایسوسی ایشن سے بات چیت ہوئی ہے، بجٹ اجلاس کے بعد اپ گریڈیشن کے حوالے سے اساتذہ کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کی نااہلی کی وجہ سے صوبے کے سینکڑوں ایس ایس ٹیز اساتذہ گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف اساتذہ مشکلات کا شکار ہیں بلکہ لاکھوں طلبہ کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ گذشتہ روز اسمبلی کارروائی کے دوران تحریک التواء پر بحث کے دوران اکرم خان درانی نے کہا کہ حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آئے روز اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے ایس ایس ٹیز اساتذہ کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں آپ گریڈیشن کی متفقہ قرار داد اور پشاور ہائی کورٹ فیصلے کے باوجود صوبائی حکومت تاحال عمل درامد کرنے میں ناکام ہے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ گذشتہ دنوں اساتذہ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے، سارا دن احتجاج کے باوجود کوئی حکومتی رکن ان کے ساتھ اظہار ہمدردی یا مذاکرات کیلئے نہ آسکا، جس پر وزیراعلٰی کے مشیر برائے ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے ایوان کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے ایس ایس ٹیز اساتذہ کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 سے آپ گریڈیشن کے مسئلے پر ان کی ایسوسی ایشن سے بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس کے بعد اپ گریڈیشن کے حوالے سے اساتذہ کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور بہت جلد ان کی آپ گریدیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 805836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805836/متفقہ-قرار-اور-ہائیکورٹ-فیصلے-کے-باوجود-اساتذہ-ترقی-سے-محروم-ہیں-اکرم-خان-درانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org