0
Friday 19 Jul 2019 19:08

کرپٹ عناصر کو ایک ماہ کے لیے میانوالی جیل رکھا جائے سارا مال واپس کردیں گے، شیخ رشید

کرپٹ عناصر کو ایک ماہ کے لیے میانوالی جیل رکھا جائے سارا مال واپس کردیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کو ایک ماہ کے لیے میانوالی جیج بھیج دیں یہ سارا پیسہ واپس کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کو جیلوں میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں مل رہی ہیں، ان کو ایک ماہ کے لے میانوالی جیل بھیج دیں لوٹا پیسہ بھی واپس کردیں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 7 سال بغیر کوئی جرم کیے جیل میں گزارے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا وزیراعظم عام طیارے میں امریکا کے دورے پر جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے قرضے ری شیڈول کرالیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2800 ریلوے پھاٹک میں سے 1500 پر ملازمین تعینات نہیں ہیں، ماڑی ایکسپریس 90 سے بند تھی اب دوبارہ چلائی جارہی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے 36 ٹرینیں چلائی ہیں، 10 ماہ میں ریلوے پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں 70 لاکھ اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو زیادہ چیخ رہا ہے اس کی اگلی باری ہے، شاہد خاقان کی گرفتاری کے بعد ایل این جی کیس میں ابھی بہت سی گرفتاریاں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس جتنی دستاویزات ہیں عدالت میں جمع کراچکا ہوں، 90 دن میں بڑے بڑے کیسز کے فیصلے ہوجائیں گے، شاہد خاقان کی گرفتاری میرے لیے کوئی نئی خبر نہیں تھی۔
خبر کا کوڈ : 805839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش