0
Friday 19 Jul 2019 19:41

سکردو روڈ ناممکن منصوبہ تھا ہم نے ممکن کر دکھایا، اقبال حسن

سکردو روڈ ناممکن منصوبہ تھا ہم نے ممکن کر دکھایا، اقبال حسن
اسلام ٹائمز۔ وزیر پلاننگ گلگت بلتستان اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ ناممکن منصوبہ تھا ہم نے ممکن کر دکھایا۔ نون لیگ کی حکومت نے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کیے، محکمہ تعلیم میں پہلے کیا حال تھا اور اب کیا حال ہے سب کے سامنے ہے، ماضی میں نااہل لوگوں کو اساتذہ بھرتی کر کے ہماری قوم کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا مگر ہماری حکومت نے میرٹ پر تقرریاں کیں، قابل لوگوں کو اساتذہ بھرتی کیا، تقرریاں این ٹی ایس کے ذریعے کی گئیں، کوئی پرچی نہیں چلی، میرٹ کا ہر لحاظ سے خیال رکھا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول کشمراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ کا منصوبہ 50 ارب روپے میں مکمل ہو رہا ہے، روڈ کی تعمیر کے بعد بلتستان معاشی حب بنے گا، یہاں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سکردو روڈ کی تعمیر کیلئے سپیکر حاجی فدا ناشاد اور سینئر وزیر حاجی اکبر تابان کی قیادت میں بلتستان کے تمام منتخب نمائندوں نے جدوجہد کی، بالآخر ہم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہو گئے۔ سکردو روڈ جیسے منصوبے کو ممکن بنا دیا حالانکہ یہ منصوبہ بننا بہت ہی مشکل کام تھا، ہم نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں روایتی تعلیم سے ہٹ کر فنی تعلیم پر توجہ دینا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 805841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش