0
Friday 19 Jul 2019 19:19

فردوس شمیم نقوی پیپلز پارٹی کی فکر چھوڑیں اپنی جماعت کی فکر کریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

فردوس شمیم نقوی پیپلز پارٹی کی فکر چھوڑیں اپنی جماعت کی فکر کریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس پر مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی پیپلز پارٹی کی فکر چھوڑیں اپنی جماعت کی فکر کریں، دنیا جانتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی اپنی جماعت میں کئی گروہ ہیں، اپوزیشن لیڈر بنتے وقت فردوس شمیم نقوی کو ان کی جماعت سے کتنے ووٹ ملے تھے؟ ان کے اپنے لوگوں نے ان کی شدید مخالفت کی تھی جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا رویہ ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ آپ کی جماعت انتشار اور شر پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے، انتشار پھیلانا آپکا بنیادی کام ہے، آپ کے دھرنے اچھے اور دوسروں کے جمہوری احتجاج بھی فضول ہیں، ذرا ہوش کے ناخن لیں، پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرکے اپنے آقا کو خوش اور اپنا بونا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی اداروں کے ترجمان نہ بنیں، آپکی سیاسی تربیت ہوتی تو اس قسم کی باتیں نہ کرتے، آپ پی ٹی آئی سے زیادہ نیب کے ترجمان لگتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش